جب تک رہیں زندہ تب تک رہیں جھوٹے

Poet: Adeela Chaudhry By: Adeela Chaudhry, Renala Khurd Okara

جب تک رہیں زندہ تب تک رہیں جھوٹے
ہم ابھی جو مر جائیں تو ہو جائیں گے سچے

واہ ری دنیاتیرے سب رنگ نرالے
اثر رکھتے ہیں پکا بھلے لاکھ ہوں کچے

محنت کی کسی نے صلہ لے گیا کوئی
ہاتھ ملتے ہی رہ گئے یہاں اچھے سے اچھے

دنیا بھی ہے ان کی جو ہیں مطلب کے پجاری
دنیا کی بلا سے جائیں بھاڑ میں اچھے

بن جرم سزا پائی کوئی سنتا ہی کب تھا
چیختے ہی رہے ہم خدا کی قسم ہیں سچے

Rate it:
Views: 475
13 Feb, 2015