جب جیب خالی ہو تو دوست یار چلےآتےہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب جیب خالی ہو تو دوست یار چلے آتے ہیں
ادھار والے تنگ کرنے سربازار چلے آتے ہیں

کچھ تو ویسے بھی میرا ہاتھ تنگ رہتا ہے
خدا کی رحمت ہے مہمان ہراتوارچلےآتےہیں

جب دل کا دروازہ مقفل کرنےوالاہوتا ہوں
اسی شب نئے کرائےدار چلےآتےہیں

وہ جب کبھی ملنے کاوقت دیتےہیں
دوچار گھنٹے کر کے انتظار چلےآتےہیں

Rate it:
Views: 376
07 Feb, 2014