جب سے یہ پیغام ملا ہے
Poet: Wasi Shah By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIجب سے یہ پیغام ملا ہے 
 جاناں تم آنے والی ہو
 موسم نے گھر کی ترتیب بدل کر رکھ دی ہے 
 چوکھٹ پر اک چاند بھی آ کر بیٹھ گیا ہے
 کتنے ستارے لاؤنج میں آ کر پڑے ہوئے ہیں
 جگنو کب سے چھت پر گھر کر کے 
 ہو گوشے میں چمک رہے ہیں 
 سورج اور بارش بھی کل سے سائبان پر ٹِکے ہوئے ہیں
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 