جب کسی سے کوئی گلہ رکھنا

Poet: Neda Fazli By: Wasseem Ahmed Azmi Asarha, india azamgarh asarha

جب کسی سے کوئی گلہ رکھنا
سامنے اپنے آئینہ رکھنا

مسجدیں ہیں نمازیوں کے لئے
اپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا

گھر کی تعمیر چاہے جیسی ہو
اس میں رونے کی بھی جگہ رکھنا

عمر ہونے کو ہے پچاس کے پار
کون کس جگہ ہے پتہ رکھنا

Rate it:
Views: 1552
07 Jul, 2009