جستجو جنوں سکون
Poet: UA By: UA, Lahoreسکون کی ہے جستجو جو نہ ملے تو بے سکوں
 جنون کی ہے جستجو جو نہ ملے تو بے جنوں
 
 سکون کا جنون سے جنون کا سکون سےکوئی واسطہ نہیں
 سکوں ہو تو جنوں نہیں جنوں ہو تو سکوں نہیں
 
 کسی کو ہے جنون کی کسی کو ہے سکون کی
 کبھی سکوں کی جستجو کبھی جنوں کی جستجو
 
 یہ جستجو سکون سے رہنے نہیں دیتی
 یہ جستجو جنون بھی سہنے نہیں دیتی
 
 سکون کی ہے جستجو جو نہ ملے تو بے سکوں
 جنون کی ہے جستجو جو نہ ملے تو بے جنوں
More General Poetry






