جسم تو اضافی ہے
Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachiجسم تو اضافی ہے
مجھ کو روح کافی ہے
سوچ مَس ہُوئی تجھ سے
شعر انعطافی ہے
پیکرِ زمیں ہے تُو
جوش کوہ قافی ہے
ہر غزل محبت کی
حرفِ اعترافی ہے
مضطرب رہُوں ہر پل
فکر انکشافی ہے
میں بدل نہیں سکتی
وقت اختلافی ہے
اور کیا کہوں عاشی
عشق واشگافی ہے
More General Poetry






