جس حال میں رہیں ہم نہ فریاد کریں گے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجس حال میں رہیں ہم نہ فریاد کریں گے
اب مرتےدم تک ہم نہ انہیں یاد کریں گے
ان کی حقیقت زمانے پہ عیاں کردیں گے
ہماری طرح کسی اورکونہ برباد کریں گے
ان کی زندگی میں جب ہم ہی نہ رہیں گے
پھروہ کس پے نئےستم ایجاد کریں گے
انا کےقفس میں جب وہ تنہا رہ جاہیں گے
آزادی کےلیےہم سےفریاد صیاد کریں گے
جائیے! اصغرنے تمیں اپنا دل دے ہی دیا
آپ بھی اوروں کی طرح ہمیں یاد کریں گے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






