Add Poetry

جن کی محفل میں بڑے بڑےدیدہ ور جاتےہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جن کی محفل میں بڑےبڑےدیدہ ور جاتےہیں
ہم اس بزم سےپیاری یادیں لےکرگھرجاتےہیں

انجمن میں کچھ مقدر کےمارےبھی آتےہیں
جو بے رخی سےرنج ہوکردیدہ ترجاتے ہیں

عشق کواپنا رہبربنانےسےپہلےسوچ لینا
اس راہ میں عاشقوں کےکٹ سرجاتےہیں

لوگ سیر کو جاتےہیں لوٹ آتےہیں لیکن
ہم آنکھوں میں لیکرحسیں منظرگھرجاتےہیں

مرنے کے بعد ہمیں بھی دنیایادرکھےاصغر
چلو ہم بھی کوئی ایساکام کرجاتے ہیں

 

Rate it:
Views: 356
06 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets