جو جہاں نے غم خواری سنسار کو دے دی
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiجو جہاں نے غم خواری سنسار کو دے دی
میں نے وہی شفقت اپنے گذار کو دے دی
اس سحر و کوفت میں انجان ہوکر
اچھی بھلی زندگی انتظار کو دے دی
وہ کہتا ہے قوی میں شعلہ زن آج بھی
اوچی ان کی عظمت ہم نے دستار کو دے دی
اپنے کیئے پہ خجالت خاص تو نہیں
کہ سب پرواہ میرے پیار کو دے دی
اب لوٹ چلیں گے ہر ردم چھپا کر
وسعت سے بچی آواز پھر اظہار کو دے دی
کس ہوا کی تھپکی میرے گالوں سے ٹکرائی
رات نے مجھ سے چراکر نیند یار کو دے دی
More Sad Poetry






