اَس شخص کو سوچتی رہی میں
جس میں خود کو کھوجتی رہی میں
اَس شخص کو دیکھتی رہی میں
جس میں خود کو ڈھونڈتی رہی میں
اَس شخص سے بولتی رہی میں
جس میں خود کو ٹٹولتی رہی میں
اَس شخص کی راہ میں ڈولتی رہی میں
جس کے لئے خود کو رولتی رہی میں
اَس شخص کے خواب بَنتی رہی میں
جسے اپنی تعبیر سمجھتی رہی میں
اَس شخس کے سائے میں رہی میں
جسے اپنی روشنی سمجھتی رہی میں
عظمٰی وہ کبھی میرا تھا ہی نہیں
جس شخص کو اپنا سمجھتی رہی میں