جھوٹی روایات میں گم ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreجھوٹی روایات میں گم ہیں
ہم کیسی آفات میں گم ہیں
اپنی ذات میں رہتے ہوئے بھی
باہر کے حالات میں گم ہیں
جن کو پانا ناممکن ہے
ایسی خواہشات میں گم ہیں
تلخ حقائق پیشِ نظر ہیں
لیکن ہم جزبات میں گم ہیں
جسکے دھندلے چاند ستارے
ایسی کالی رات میں گم ہیں
جیت کی خوشی مناؤ یارو
ہم تو اپنی مات میں گم ہیں
عظمٰی دنیا بدل رہی ہے
اور ہم اپنی ذات میں گم ہیں
More General Poetry






