کسی کے گھر کا کھاتا نہیں ہوں
جہاں پیار نہ ملے وہاں جاتا نہیں ہوں
اسی سے مانگتا ہوں جو سب کو دیتا ہے
غیر کے آگے ہاتھ پھیلاتا نہیں ہوں
اچھے لوگوں کو ملتا ہوں احترام سے
برے لوگوں سے راہ ورسم بڑھاتا نہیں ہوں
جو بزم میرے معیار پہ پوری نہ اترے
ایسی محفل میں شاعری سناتا نہیں ہوں
جانتا ہوں کہ دنیا کو چھوڑ جانا ہے اصغر
اسی لیے اس سے دل لگاتا نہیں ہوں