جیسا اب آپ کہیں ، جیسا زمانہ چاہے
Poet: Fazlul Hasan (Hasan Shamsi) By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow ( India )وہ میری ہستی بہ ہر طور مٹانا چاہے
بے کفن ہی نہیں ، بے گور بنانا چاہے
کھل کے تو دے نہیں سکتا مری باتوں کا جواب
چیخ چلا کے بس آواز دبانا چاہے
خوشیوں میں ہو نہیں سکتا وہ کسی کی بھی شریک
عیب سو ڈھونڈھ کے بس سوگ منانا چاہے
پرسش حال ، کبھی حال غم دل کہنے
دل تو بس آپ سے ملنے کا بہانہ چاہے
روٹھنے کے تو طریقے نیے ڈھونڈھے لیکن
ناز برداری کا انداز پرانا چاہے
تھک چکا ہوں میں بہت ، ڈال رہا ہوں ہتھ یار
جیسا اب آپ کہیں ، جیسا زمانہ چاہے
دوستی کیسے گوارہ کریں اس کی ، جو ‘ حسن ‘
کاٹ کر میرا گلا ، ہاتھ ملانا چاہے
More General Poetry
ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں

MAZHAR IQBAL GONDAL
جہا ں میں قد ر دے اردو زبا ں کو تو جہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH