Add Poetry

جیسے خوشبو گلاب سے باہر

Poet: By: Zia Fareed, Faisalabad

جیسے خوشبو گلاب سے باہر
یوں کبھی آ نقاب سے باہر

جیسے مشکل ہے ستارے گننا
زخم یوں ہیں حساب سے باہر

ان سے ملنے کی مجھ کو خواہش ہے
لیکن اس بار خواب سے باہر

ہو گئی اس کے حسن کی تعریف
ہر سوال و جواب سے باہر

لوگ تم پر فرید ہنستے ہیں
تم بھی نکلو عذاب سے باہر

Rate it:
Views: 664
13 May, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets