جیون گزارنا سیکھا

Poet: UA By: UA, Lahore

جیت کے ساتھ ہارنا سیکھا
ہم نے جیون گزارنا سیکھا

جوڑ کر حرف حرف لفظوں میں
ان کو گیتوں میں ڈھالنا سیکھا

کوئی کیسا ہی کورا آئینہ ہو
ہم نے رنگوں میں ڈھالنا سیکھا

دل کثافت سے جب نڈھال ہوا
ہم نے دل کو اجالنا سیکھا

بگڑے حالات سے وہ شاکی کیوں
جس نے الجھن سنوارنا سیکھا

ٹوٹ کر بھی بکھر نہیں پائے
ہم نے خود کو سنبھالنا سیکھا

عظمٰی ٹوٹے ہوئے دل کے ٹکڑے
تم نے کیسے سنبھالنا سیکھا

Rate it:
Views: 807
14 Jan, 2009