جی یہ چاہتا ہے تم پہ اک غزل لکھ دوں
Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attockجی یہ چاہتا ہے کہ تم پہ اک غزل لکھ دوں
بیاں حسن کروں خود کو متزلزل لکھ دوں
تو جو کہہ دے خودکو وار دوں تجھ پہ
میرا پیار بے تو خط میں مسلسل لکھ دوں
جان کہہ دوں یا جان جانان کہہ دوں تجھ کو
اک تو ہی میری زندگی کا ہے حاصل لکھ دوں
ہم نے مانا کہ دور بہت ہو ہماری پہنچ سے
ہوں سفر میں اور تجھ کو منزل لکھ دوں
ہو جو اختیار مجھے کاتب تقدیر کا تیری
اک ہی کام کروں تجھے لم یزل لکھ دوں
More Love / Romantic Poetry






