حالات جانتے ہیں واقعات جانتے ہیں
ہم تمہارے دل کے معاملات جانتے ہیں
سوچا ہے تمہیں دل سے پڑھا ہے نظر سے
کیا تم پہ گزرتی ہے واردات جانتے ہیں
آسان ہو کہ مشکل عمیق یا دقیق
تیرے قلم سے نکلی ہر بات جانتے ہیں
حالات کے مطابق جینے کا ہنر کیا ہے
ہم اپنے زمانے کی روایات جانتے ہیں
عظمٰی کئی حوالے ہم کو بھی یاد ہیں
ازبر کئی حوالے عظمٰی ہمیں بھی ہیں
کہنہ جدید ہم بھی حکایات جانتے ہیں