Add Poetry

حسد کی آگ ھر انسان کو جلا دیتی ھے

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds

حسد کی آگ ھر انسان کو جلا دیتی ھے
یہ نفرت کے شعلوں کو اور ھوا دیتی ھے

قسمت کے کھیلوں کو محنت سے بدلنے والو
یہ تو اونچی آنکھوں کو بھی نیچا ھی دکھا ددیتی ھے

لوگ کہتے ھیں کہ صبر کرو صبر کرو
جواں موت تو ھر چشم کو رلا دیتی ھے

آدمی عشق سے بیدار تو ھو جاتے ھیں
مگر پیار کی لوری پھر سےانہیں سلا دیتی ھے

وقت رخصت میں ھیں یہ چند لمحے باقی
عمر رفتہ کب سے یہ صدا دیتی ھے

زندگی کے غم و آلام سے گھبرانا کیسے
یہ تو ھمیں جینے کی صدا دیتی ھے

دوسروں کے دریدہ دامن میں نہ جھانکو اے حسن
یہ زلت تو انسان کو اپنی ھی نگاھوں میں گرا دیتی ھے

Rate it:
Views: 438
11 Dec, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets