حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanرنگ چہرے کا نکھر آیا خداخیر کرے
حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے
گنگناتا ہوا ، بل کھاتا وہ لہراتا ہوا
زلف کھولے ہوئے کچھ حسن پہ اتراتا ہوا
مسکراتا میرے گھر آیا خدا خیر کرے
حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے
اس کی آنکھوں میں شرارت بھی ہے اور شوخی بھی
تھوڑا تھوڑا سا بہکنے کی ہے کچھ مرضی بھی
اک نشہ آنکھوں میں بھر آیا خدا خیر کرے
حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے
دیکھ کر مجھ کو وہ ہنستا ہے بڑے زوروں سے
ڈر نہیں لگتا اسے تھوڑا سا بھی اوروں سے
بانہیں کھولے وہ ادھر آیا خدا خیر کرے
حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے
رنگ چہرے کا نکھر آیا خدا خیر کرے
حسن شوخی پہ اتر آیا خدا خیر کرے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad
اشک نا بہا چلو ہم تم کو اپنی جان مان لیتے ہیں
تمہیں ہم سے ہے بےزاری، مان لیتے ہیں
ہماری جان لینے والو! اتنا جان رکھو
ہم اپنی جان بھی تم پر ہی وار دیتے ہیں
وقتِ مرگ میرے جنازے پہ آ کے دیکھو
جو روتے ہیں، انھیں ہم اب حساب دیتے ہیں
مری تربت پہ اتنے اشک نہ بہا پروین
ہمیں کافور کے غسل کا حکم دیتے ہیں
تمہیں ہم سے ہے بےزاری، مان لیتے ہیں
ہماری جان لینے والو! اتنا جان رکھو
ہم اپنی جان بھی تم پر ہی وار دیتے ہیں
وقتِ مرگ میرے جنازے پہ آ کے دیکھو
جو روتے ہیں، انھیں ہم اب حساب دیتے ہیں
مری تربت پہ اتنے اشک نہ بہا پروین
ہمیں کافور کے غسل کا حکم دیتے ہیں
Muhammad qasim saleem
جان ہے کہ جائے جا رہی ہے یونہی تمھیں ہو پرواہ تمھاری محبت میں اپنی ہستی مٹا رہا ہے کوئی
تم سے کن حالات میں کیسے محبت سے وفا نبھا رہا ہے کوئی
ہو گی قدر تمھیں اس وقت جب پتہ چلے گا ہماری چاہت کا
دیکھو ادھر اک نظر کس قدر پیار سے تم کو منا رہا ہے کوئ
جان ہے کہ جا ئے جا رہی ہے یونہی .
تمھاری بے رخی پہ دور جا رہا ہے کوئی .
کس قدر مشکل میں ہے جاں بینا تم ہی نہ جانو
بن کہے پیار سے پیار تم سے نبھارہا ہے کوئی

Bina