Add Poetry

حسن چاہت کا ذریعہ وہ بناتے ہیں نہیں

Poet: عامر ثقلین By: Amir Saqlain , Arifwala

حسن چاہت کا ذریعہ وہ بناتے ہیں نہیں
اپنا جلوہ یوں کسی کو وہ دکھاتے ہیں نہیں

خوش وہ رہتے بیش تر ہیں سادہ دل جو لوگ ہیں
وہ بناوٹ کے لیے تو مسکراتے ہیں نہیں

خوش دلی سے پیش آنا شیوہ ان کا ہوتا ہے
وہ کسی کو عیب جوئی سے ستاتے ہیں نہیں

اپنے دل کو پاک رکھتے ہیں ہمیشہ ذکر سے
رب سے غافل بن کہ پل بھی وہ گنواتے ہیں نہیں

رہتے ہر دم ہیں خودی میں کفر سے بیزار ہیں
جان اپنی کی بھی خاطر گڑگڑاتے ہیں نہیں

پختہ ہے ایمان جن کا سب سے پیارے دین پر
زر زمیں سے دل انھی کے ڈگمگاتے ہیں نہیں

در گزر کرتے ہی رہتے ہیں ہمیشہ ظلم پر
لب پہ اپنے بھی شکایت وہ تو لاتے ہیں نہیں

میں تو عامر ڈھونڈتا ہوں ایسے لوگوں کو یہاں
ایسے مخلص مجھ کو لیکن مل ہی پاتے ہیں نہیں

 

Rate it:
Views: 325
15 Mar, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets