Add Poetry

حق کو باطل نہ پکارا جائے

Poet: Samia Bashir By: Samia Bashir, samandri

حق کو باطل نہ پکارا جائے
یہ ظلم نہ اب ہم پہ گزارا جائے

الفت دنیا کی بات نہ کر
ظلمت شب میں بھی سکوں پایا جائے

حلقہ یاراں کی کیا تمنا کروں
رقیبوں میں بھی وقت بیتایا جائے

یہ تو صرف من کی بات نہیں
صورت کو بھی تو نکھارا جائے

جس سے بیدار ہو انسان ضمیر
ایسی زنجیر کو بھی تو ہلایا جائے

ستاروں پہ کیا کمند رکھنا
خاک کو بھی تو سر پہ اٹھایا جائے

گہر کا پتہ اگر لگانا ہے سمیعہ
پتھر کو بھی پھر تراشا جائے
 

Rate it:
Views: 508
31 Oct, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets