حوصلے
Poet: Shahzad Atir/ Rahim Yar Khan By: Shehzad Aslam , Lahoreحوصلے جب دن نے ہارے رات کی دہلیز پر
رکھ دیئے سورج نے تارے رات کی دہلیز پر
چاند جب کرنیں اٹھائے دستکیں دینے لگا
جاگ اٹھے کیا کیا نظارے رات کی دہلیز پر
اک چڑیا یوں پکاری گھر کا راستہ بھول کر
آ گئے پھر جگنو سارے رات کی دہلیز پر
لگ راھے تھے روشنی میں جو سب کو بد نما
چھپ گئے وہ سارے جرم رات کی دیلیز پر
شام تک عصاب عاطر ہو گئے سب چور چور
سو گئے ہم غم کے مارے رات کی دہلیز پر
More General Poetry






