خدا کو ہی چاہو گے
Poet: By: Mohammad Zahid, Hyderabadجتنا تمہیں چاہنا ہے تم چاہتے رہو
میں چاہوں گا تمہیں تو تم بگڑ جاؤ گے
گر کر لوں میں تم سے اپنی چاہت کا اقرار
سچ کہتا ہوں میری جان اور سنور جاؤ گے
ابتدا میں تو حوصلے بہت بلند بتاتے ہو
جب وقت کڑا آئے گا تو تم بھی ڈر جاؤ گے
مان لو گے تم بھی اس دنیا سے اک دن ہار
اور شکست کے زینے سے نیچے اتر جاؤ گے
خاکی سمجھدار ہو اور سمجھ بھی جاؤ گے
مجھ کو یقیں ہے بھُلا کے سب کچھ خدا کو ہی چاہو گے
More Love / Romantic Poetry






