خدا

Poet: Fraz Mukhlis By: Sarfraz Anthony, Lahore
Khuda

تیرے میرے غم کی د عا ایک ہے
عقیدے الگ ہیں خدا ایک ہے

الگ رہنما ہے ا لگ راستے
مگر اپنا مشکل کشا ایک ہے

اسے نام کتنے بھی دے دو مگر
وہ قادر خدا با خدا ایک ہے

کسی رنگ میں بھی کرو تم د عا
مگر درد دل کی صدا ایک ہے

وہ ہے سا ری قوموں کا ما لک فراز
جو ہے نام سب سے بڑا ایک ہے

Rate it:
Views: 1473
23 Nov, 2007