خواہش نا تمام
Poet: Rukhsana Noor By: Shazia Hafeez, Attockمجھ سے تمہیں اُلفت تو نہیں۔۔۔۔۔ نہ سہی
لیکن۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی
اک گزارش ہے کہ جاؤ ذرا بازار تلک
اک گڑا کسی دوکان سے پیسے دے کر
میری گڑیا کے لئے لے آؤ
مانگ لوں گی میں اسے۔۔۔۔۔۔ اپنی اسی گڑیا کے لئے
ورنہ یہ روئے گی تڑپے گی مچل جائے گی
مجھ کو بھی خون کے آنسو یہ رُلائے گی ضرور
میری گڑیا کی یہ سر کوشی۔۔۔۔۔۔۔۔ دھیرج سے سنو
اس کو گڈا نہ ملا تو اس کے
اندر کی سبھی گڑیاں سبھی گڈے
اس کے اندر سے ہی ٹکرائیں گے مر جائیں گے
پھیل جائے گا زہر۔۔۔۔۔۔۔۔ جسم کی ہر اک رگ میں
فنا ہو جائیں گے خلئے اس کے
لوگ کہہ اُٹھیں گے زمیں بنجر تھی
کس قدر ظلم ہے یہ میرے اجنبی مانوس
جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔ میری گڑیا کے لئے گڈا کوئی لے آؤ
اور میرے لئے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad