ہر وقت ہارنے کو تیار ہیں یہ
ملک و قوم کے حق میں بیکار ہیں یہ
ایمان اتحاد تنظیم سے ہیں دوریاں
گراؤنڈ میں کھڑے ہوئے بیمار ہیں یہ
دولت کی لالچ میں دن رات مگن
بگڑے ہوئے رئیسوں کے شاہکار ہیں یہ
کوئی نہیں انکو جو سمجھا سکے
انسانیت سے دور مکار ہیں یہ
ساری قوم دعاؤں سے انکو جتائے
قبولیت کے راستے میں دیوار ہیں یہ
ایسا ہارا ٹیسٹ آج دل خون کیا
یہی ہیں ظالم اور خود کش بمبار ہیں یہ