خودی میں کھوکے پانا چاہتی ہوں
Poet: UA By: UA, Lahoreخودی میں کھوکے پانا چاہتی ہوں
میں خود کو آزمانا چاہتی ہوں
محبت کا حسین انمول رشتہ
محبت سے نبھانا چاہتی ہوں
محبت چاہتوں کا اک سمندر
اس میں ڈوب جانا چاہتی ہوں
محبت کے لئے سبھی دیواریں
انا کی میں گرانا چاہتی ہوں
محبت بھول ہے عظمٰی اگر تو
میں خود کو بھول جانا چاہتی ہوں
More Love / Romantic Poetry






