خودی کی انتہائی مات کہیے
Poet: سید مجتبی داودی By: سید مجتبی داودی, Karachiخودی کی انتہائی مات کہیے
محبت کو شکست ذات کہیے
اثر انگیزی کےحالات کہیے
کچھ اپنے بھی تو احساسات کہیے
بہت تمہید سن لی درد دل کی
جو کہنا چاہتے ہیں بات کہیے
در و دیوار پر مٹی جمی ہے
کسی سے گھر کے کیا حالات کہیے
پشیمانی کی باعث نا ہو جائے
سمجھ کر سوچ کر ہر بات کہیے
ہے دانا کے لیے کافی اشارہ
جو ناداں ہوں تو کھل کر بات کہیے
کوئی پوچھے تو چپ رہنا ہی بہتر
کسی سے کیا کسی کی بات کہیے
More General Poetry






