خود اپنا آپ مٹا دیتا
Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSAتو ہاتھ رکھے میری آنکھوں پہ
میں اپنے خواب جگا دیتا
پھر بھول کے اپنی سب خوشیاں
میں تجھ پہ جاں لٹا دیتا
تجھے دیکھوں صبح کی شوخی میں
تجھے پاؤں شام کی لالی میں
یوں اٹھ کر رات کے پہروں میں
تجھے اپنے دل میں جگہ دیتا
میں لیکر خشبؤ ھاتھوں میں
تجھے ڈھونڈتا گلیؤں شہروں میں
میں کھوج کے تجھکو سرابوں سے
خود اپنا آپ گنوا دیتا
تیری پلکیں ستاروں کے مسکن
اور آنکھوں میں جگنؤ ں کے درشن
میں لہراتے بادلوں کے سنگ سنگ
تیری زلفوں کو الجھا دیتا
تجھے بہتے چشموں میں دیکھوں
تجھے چاند کی صورت میں پاؤں
تیرا عکس بسا کر آئینوں میں
خود اپنا آپ مٹا دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad