خوشیوں سے بھرا رہے امیدوں کا چمن
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتیری زندگی میں مسرتوں کی روانی رہے
میرے دل پہ ہمیشہ تیری ہی کامرانی رہے
تو میری ہر سوچ میں سمائی رہے
میرے خیالوں پہ تیری حکمرانی رہے
ہر سمت خوشیوں کی برساتیں برسیں
مگرتیری آنکھوں میں کبھی نہ پانی رہے
میرے دل سے لےکر تمہارے دل تک
محبت کہ ساگر کی سدا روانی رہے
تیرےمیٹھے بول کانوں میں رس گھولیں
تیرے لہجے میں ایسی خوش بیانی رہے
خوشیوں سے بھرا رہےامیدوں کا چمن
تیرے جیون کہ گلزار میں نہ ویرانی رہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad