خوشیوں سے بھرتا نیا سال مبارک
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriخوشیوں سے بھرتا نیا سال مبارک
جزبوں کو لاتا نیا سال مبارک
نیک کیسے یہ ارادے بھی رہے ہیں
ہمتیں دیتا نیا سال مبارک
وائرس ایک عجب داستاں چھیڑے
قید میں رکھتا نیا سال مبارک
بندشیں کون مگر چاہے یہاں پر
اوب بھی ہوتا نیا سال مبارک
راہ پر خوف زدہ بھی ہوئے گر تو
زور پھر کستا نیا سال مبارک
اونچی خوب اڑانیں رہیں ناصر
دور رس جاتا نیا سال مبارک
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad