Add Poetry

خوشی ملے نہ ملے

Poet: UA By: UA, Lahore

جتنا بھی دور جاؤ گے دل کے قریب پائیں گے
تیرے لئے رسوا ہوئے تیرے ہی کہلائیں گے

ہم اپنے ہی شہر میں تیرے لئے بدنام ہو گئے
پر تیری گلی میں تیرا چرچہ نہیں کریں گے

تیرے در پہ آتے ہیں سو آتے جائیں گے
تیرے در کی دہلیز کو نہ چھوڑ پائیں گے

حربے تو آزمائیں گے مجھ کو بھلانے کے
چاہتے ہوئے بھی مجھ کو نہ بھول پائیں گے

خود کو میرے دل سے جدا کرو تو بات ہے
ہم تو تمہاری نگاہوں سے دور چلے جائیں گے

پتھر کا سینہ چیر دے تاثیر ایسی عشق میں
حقیقت اس فسانے کی کسی دن آزمائیں گے

مہ خانے چلے آئے ہم اس لئے ساقی
خوشی ملے نہ ملے غم تو بھول جائیں گے

Rate it:
Views: 584
12 Jan, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets