خوشی ھے کیا ؟ اور غم کیا ھے؟
تم کو معلوم ابھہ ہمدم کیا ھے؟
ساتھ چلتے ہو مگر اجنبی جیسے۔
پیار میں اور دھرا ستم کیا ھے ؟
کیوں بنے بیٹھے ہو خود غرض مطلبی؟
بے وفائی اور بھلا نعم کیا ھے؟
روز دیتے ہو طعنے الفت میں۔
گر یہی ھے محبت تو بھرم کیا ھے؟
آج نہیں کل کو جاں جائو گے۔
کہ غم ہجر رنج و الم کیا ھے؟
پاس رھتے ہو مگر دور کے جیسے۔
اور ستم ہائے بالائے ستم کیا ھے؟
اپنے لہجے میں یار ادب لائو ذرا۔
کہ یہ گفتار تو۔۔۔ اور ہم کیا ھے؟
جب اسد کا مرنا کوئی سانحہ نہیں۔
تو پھر یہ گریہ زاری ماتم کیا ھے؟