Add Poetry

خوشی

Poet: Sheikh Khurram Asaf Ali By: Khurram Asaf Ali, Oslo

ُمسافر ہیں اس جہاں میں سب
مہمان بنے میزبان جہاں میں سب
صرف چاہا سے کہاں کچھ حاصل
قلبِ سلیم ملے کہاں پا کے بھی سب

خوشی کیا ہے کاش کوئی سمجھے
دین ہے تسکین جو کوئی سمجھے
خود غرضی کی چادر ُاوھڑے
منفی سوچ ،کیا خوشی کوئی سمجھے

تلاش میں کھوئے بٹھکے پھریں
کس کی، یہ کہاں کوئی سمجھیں
نقلِ حرکت کے ماہر یہ زمانے میں
ُخودی کو چھوڑے کیا خوشی کوئی سمجھیں

افراتفری میں حق اور باطل میں تمیز بھولے
کیوں کیوں ہے اس سوال میں تمیز بھولے
انسان بنا مشین حقیقت اور خیال میں تمیز بھولے
کیا کریں لوگ ڈر میں دل اور دماغ میں تمیز بھولے

تمام تر فیصلے خود کریں نام لگایں ُخدا پہ
سوچ سے ذیادہ ملے ،ہو بھروسہ جو ُخدا پہ
دل سے ِکیا کام ، ہر دل پہ اثر کرے
مانگے دل سے،قدرت بنے ذریعہ تقوا جو خدا پہ

دل کو سکون نہیں اور اور کی تمنا کرے
آسائشیں پوری پھر بھی اور اور کی تمنا کرے
سوال پوچھنا ضروری جو کچھ بھی سمجھنے کی تمنا کرے
ِاسلام نے دی آزادی ُخرم! جو غور و فکر کی تمنا کرے
 

Rate it:
Views: 520
02 Aug, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets