خوش نصیبی وہ ہوا منسوب میری ذات سے
گلشن دل کھل اٹھا ہے پیار کی برسات سے
تیری پلکوں پہ ستارے کیوں لرزنے لگ گئے
پھر کوئی کھیلا ہے کیا ہمدم ترے جذبات سے
حوصلہ سے کام لیتا ہوں میں ہر اک موڑ پہ
میں کبھی ڈرتا نہیں ہوں گردشِ حالات سے
کائناتِ رنگ و بومیں یہ ہے قدرت کا نظام
رات ہے دن سے ابھرتی, دن ابھرتا رات سے
میں نے جس پہ زندگی کی ہر خوشی قربان کی
وہ تبسم بے خبر ہے میرے احساسات سے