Add Poetry

خُوف

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. China

مجھے اپنے جیسے کچھ لوگ
سوچنے والے، کچھ جیتے جاگتے لوگ
سمجھنے والے، تمنا و آرزو کرنے والے
اور خوشیاں ڈھونڈنے والے
میسر ہیں
بہت خوش نصیب ہو کہ
وہ میرے جیسے ہیں اور میں اُن جیسا ہوں
بے مثل ہونا، منفرد ہونا
ہزار اچھا سہی
لیکن
مجھے اب یکتائیت سے خوف آتا ہے
مجھے اب تنہایت سے خوف آتا ہے

Rate it:
Views: 224
31 Mar, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets