دائروں کی دنیا
Poet: hasanpurki By: m.hassan, karachiدائروں کی دنیا ہے
دائروں میں رہنا ہے
جو دائرہ میرا ہے
مجھے اسی میں رہنا ہے
میرا دائرہ بہت چھوٹا ہے
لیکن مجھے بہت پیارا ہے
میرا دائرہ بہت بے رنگ ہے
اس میں شامل لوگ سنگ ہے
لیکن اس میں بھی ایک انگ ہے
جو ہر سمت جلترنگ ہے
میں اس دائرے کا فرد ہوں
میرا ارادہ ہے اس میں رنگ بھروں
مجھے ہر دم اسی میں رہنا ہے
مجھے اک اک فرد کو سنوارنا ہے
مجھے اسے خوبصورت بنانا ہے
میرے دائرے میں علم ہو
میرے دائرے میں حسن ہو
میرے دائرے میں فکر ہو
میرے دائرے میں شکر ہو
میرے دائرے کا ہر فرد کمال ہو
جو علم و فن کا جمال ہو
نہ ان کا کوئی مثال ہو
نہ ان کو کھبی زوال ہو
More General Poetry






