داستان دل
Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahoreاشکوں سے میرے غم کی داستاں پوچھو
زخموں کے میرے دل سے نشان پوچھو
پچھتائے ہیں ہم کتنے کر کے محبت
پھر بھی محبت کی دل سے شان پوچھو
مہماں روٹھ گیا میرے دل کا
دل سے پھر بھی دل کا مہماں پوچھو
احسان کئے تھے جس پر ہم نے
اس بے وفا کا کوئی احسان پوچھو
چھلنی ہوا دل شاکر کا، میدان محبت میں
ہم محبت کا وہ حسین میداں پوچھو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad