داستان
Poet: Muhammad Owais By: Muhammad Owais, Lahoreوفا کے نام اِک داستان لکھ رہا ہوں
مشکل لفظوں کو آسان لکھ رہا ہوں
وفا کی تلاش میں سارا جہان لکھ رہا ہوں
نہ ملی وفا تو لفظ ناکام لکھ رہا ہوں
نہیں ملتے ڈھونڈھنے سے بھی وفا کرنے والے
اس لیے سارے جہان کو بے وفا لکھ رہا ہوں
نہ کرنا پیار کبھی زندگی میں
ملتی ہے پیار میں رسوائی یہ بار بار لکھ رہا ہوں
کیوں کرتے ہیں پیار میں اتنے وعدے لوگ
پیار میں ٹوٹے ہوئے وعدے ہزار لکھ رہا ہوں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






