دردِ جفا

Poet: ماہی ناز By: Maham jawaid, Karachi

حدودِ عشق کی جانچ کے پیمانے نہیں ہوتے
وہ جو مخلص ہوں ہر ایک کے دیوانے نہیں ہوتے

گر محبت کے اصول میں نہ ہوتی وفاداری
شراب بکتی سرِعام گوشوں میں میخانے نہیں ہوتے

ہم جو کرتے ہیں عشق میں بازپرس وجہ کچھ تو ہے
گر وہ وفادار ہوتے تو ہم سے بیگانے نہیں ہوتے

Rate it:
Views: 2823
30 Jul, 2018