دردِ دل ہی دوا ہے
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiخاہشوں کے پیچھے ہوا ہوں بدحواس
دیکھ کر پانیوں کو بجھتی نہیں پیاس
کوئی انتہا تو ہو مری جستجو کی
مسافتوں کی کمی کرتی ہے مجھے اداس
نہ ہو بے قراری مزہ کیا جینے میں
سکوں کی کوئی دوا آتی نہیں ہے راس
ہے مسکن میرا یہ زمیں یہ آسماں
اک میرا گماں ہے اور دوسرا قیاس
ہاتھ خالی ہیں اس لیے چلتے ہیں
شکم سیر ی سے بنے تھوڑےخدا شناس
More General Poetry






