درد دل بھی اب درد جان بنتا جا رہا ہے
Poet: Malik S A Khaki By: Malik S A Khaki, RAWALPINDIدرد دل بھی اب درد جان بنتا جا رہا ہے
جو سب سے اپنا تھا وہی انجان بنتا جا رہا ہے
کبھی ہمیں بھی بھت عزیز تھی زندگی اے دوست
اب تو موت کو منہ لگانا آسان بنتا جا رہا ہے
محبت کو کیا معنی پہنا دیے حضرت انسان نے
اب تو انسان بھی تو حیوان بنتا جا رہا ہے
جب وہ میرے ساتھ تھا کوئی جانتا تک نہ تھا
جب سے چھوڑا اس نے مجھے وہ میری پہچان بنتا جا رہا ہے
جو لکھتا رہا ہوں اس کے لئے دو چار لفظ خاکی
اب تو وہ اک دیوان بنتا جا رہا ہے
More Sad Poetry






