درد دل سے آشنائی ہو گئی
Poet: UA By: UA, Lahoreدرد دل سے آج اپنی آشنائی ہو گئی
آج اپنے درمیان بھی جدائی ہو گئی
آشنائے درد الفت جب سے اپنا دل ہوا
وہ گھڑی اپنی عدو ساری خدائی ہو گئی
دل میں کسی کی یاد کو جس نے بسا لیا
سمجھو وہ اپنے آپ سے پرائی ہو گئی
تصدیق جو نہ پا سکے اپنی وفا کی ہم
دنیا کہے گی بے وجہ رسوائی ہو گئی
اے مہرباں نظر عنایت کچھ تو کیجئیے
گر یہ نہ ہوا ہوگا، میں سودائی ہوگئی
یہ وقت سدا ایک سا رہتا نہیں پیارے
جو کل تھی بزم آج وہ تنہائی ہو گئی
More General Poetry







