Add Poetry

درد سے دل آباد رکھنا چاہتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

درد سے دِل آباد رکھنا چاہتے ہیں
اپنا ہر غم یاد رکھنا چاہتے ہیں
خوش گمانی سے بچائے رکھتے ہیں
اپنے آپ میں چھپائے رکھتے ہیں
خوشیاں پا کے آدمی پھول جاتا ہے
خوشی کے ساتھ غم ہے بھول جاتا ہے
اپنی اصلی ذات میں نہیں رہتا
آدمی اپنی اوقات میں نہیں رہتا
دل کی اذیت اور بھی بڑھاتے ہیں
دل کے درد جب بھی یاد آتے ہیں
بھول جانا سراسر مصیبت ہے
یاد رکھنے میں ہی عافیت ہے
اسی لئے غم یاد رکھنا چاہتے ہیں
درد سے دل آباد رکھنا چاہتے ہیں
 

Rate it:
Views: 288
07 Oct, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets