درد کا سمندر
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreمری آنکھوں سے وحشتیں عیاں
دل میں درد کا سمندر نہاں
نہ ملنا تھا نہ ملا وہ
چھان لیا میں نے سارا جہاں
دیوانگی کا الزام بھی بجا
گو ہے یہ عنایت دوستاں
آنی تھی بہار نہ آئی
رہا منتظر ہر شجر گلستاں
ان کو سمجھنا تھا دشوار
ہم ہوتے گئے بے نشاں
آسمان نو امیدی پہ پھر ناصر
نکلے قوس و قزح کی کماں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad