Add Poetry

درد کی اپنی قید

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 درد کی اپنی قید سے رہا کر مجھے
مر جائوں گا قسم سے جدا نہ کر مجھے

پہلے سے ہوں تنہا سا تنہا جہان میں
ھے خدا کا واسطہ اور اکیلا نہ کر مجھے

دیکھ بے وفائی کا الزام سر نہ دے میرے
دیکھ عدو کے سامنے تو رسوا نہ کر مجھے

دیکھ پیارکا اپنے راز تو راز رہنے دے
اکسا کر زمانے میں تو تماشہ نہ کر مجھے

مجھ کو نہیں معلوم حقیقی عشق کا
انجان بے خبر ہوں اور دیکھا نہ کر مجھے

در کی اپنے غلامی پر مجھ کو بحال رکھ
ھے التجاء در غیر کا تو کتا نہ کر مجھے

کہنے دے دل کی بات جرعت آزما ہو کر
درمیاں بیچ بیچ میں اسد ٹوکا نہ کر مجھے
 

Rate it:
Views: 1681
12 Jan, 2023
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets