درد کے افسردہ قفس
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aمسکن میرا ہر راہ پہ ہواؤں نے پامال کیا
ترک تعلق کا کر کے بہانہ ارباب نے یہ حال کیا
اک سسکتی شام میں بے رخی کا ہے ادھار
بیگانگی کے زعم میں اس نے پھر کیوں ملال کیا
کیسے سونپ دوں اس کو میں درد زندگی کے ورق
احساس محرومی کے سفر میں بے ساختہ سوال کیا
ٹوٹ کر بکھرا ہوا یوں ریزہ ریزہ ہے میرا بدن
اور دھوپ میں جلتی حیات نے اس طرح نڈھال کیا
فلک پہ چاند کے ہالے میں خمار ہے عشق کا رچا
پر درد کے افسردہ قفس نے میری کو بے حال کیا
More Sad Poetry






