درپن اور دلہن
Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgaryسرخ عروسی لباس میں سجی اک دلہن
بیٹھی جو درپن کے سامنے
تو درپن ہوا مبہوت
گویا ہوا یوں"اے شہزادی! سنا دے یہ اپنے انمول روپ کی کہانی
یہ سن کر دلہن لجائی،گھبرائی پهر
سہج کر گویا ہوئی یوں
"سن رے درپن!
یہ سرخ عروسی لباس
یہ نورتن ہار
یہ سولہ سنگھار
یہ کجر
یہ گجر
یہ کنگن
یہ بندی
یہ پائل
درحقیقت یہ ہیں سب بیکار
نہ ہو جو حاصل مجھے سجنا کا پیار
میرا تو ہے اک ہی سنگهار
میرے سجنا کا انمول پیار،
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad