کھلا کھلا ہو یہ جہاں دھلا دھلا سماج ہو تیری زمیں پہ اے خدا محبتوں کا راج ہو کسی وطن میں بھوک کا رہے نہ کوئی مسئلہ نگر نگر ڈگر ڈگر اناج ہی اناج ہو رکھیں نہ دل میں بیر ہم سبھی کی چاہیں خیر ہم سبھی کی ایک آن ہو سبھی کی ایک لاج ہو