دلوں کو خواہشوں سے پاک کردے
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIدلوں کو خواہشوں سے پاک کردے
مرے مولا ہیمیں بے باک کردے
ہماری آنکھ کو بے تاب کر کے
اسے تُو دیدہءنمناک کردے
ہماری فکر کو مہمیز کر کے
ہمارے ذہن کو درٌاک کردے
ہمارا حافظہ کر پھر سے زندہ
ہمیں پھر محرم۔افلاک کردے
تُو میری قوم کے ہر نوجواں کو
الٰہی صاحب۔ادراک کردے
ہمیں آپس میں ہو ایسی مُحبت
جو سینہ نفرتوں کا چاک کردے
مری اس آگ کو بُجھنے نہ دینا
بھلے مُجھ کو جلا کر خاک کردے
مرے اس دیس کی مٹٌی کو مالک
تُو میرے جسم کی پوشاک کردے
اسے بھی ڈوُب کر آئے اُبھرنا
صبا کو بھی ذرا تیراک کردے
More General Poetry






